نوکری پانے کا ایک دلچسپ طریقہ۔
باس نے انٹرویو میں امیدوار سے پوچھا: "تمہیں دس (10) آسان سوالوں کے جواب دینے ہیں یا ایک (1) مشکل سوال کا؟"
امیدوار نے سوچ کر کہا: "ایک مشکل سوال کا۔" باس نے پوچھا: "اچھا بتاؤ! پہلے مرغی آئی یا انڈا؟"
امیدوار نے اطمینان سے کہا: "مرغی!" باس نے حیران ہو کر پوچھا: "وہ کیسے؟"
امیدوار مسکرایا اور بولا: "سر! یہ آپ کا دوسرا سوال ہے، ہمارا معاہدہ صرف ایک سوال کا ہوا تھا!" اور وہ اٹھ کر چلا گیا۔